زرعی اور طبی ماہرین نے بتایاہے کہ پیاز ایک مفید ادویاتی سبزی ہے جس کے بے
شمار فوائد ہیں، بالخصوص پیاز نظام انہضام کی اصلاح کرتی ہے، ہیضہ سے موثر
طور پر بچاتی ہے، دل کی بیماریوں کیلئے پیاز اس لیے مفید ہے کیونکہ یہ خون
میں چکنے مادے پیدا ہونے نہیں دیتی، بلغم سے چھٹکارا اور کھانسی سے نجات
کیلئے پیاز نہایت مفید ہے،
پیاز ایک پیشاب آور ادویاتی سبزی ہے، اس سے
پیشاب باکثرت آتا ہے اس کا استعمال بواسیر میں کمی لاتا ہے، دانتوں کے درد
سے نجات کیلئے حکماء اکثر پیاز استعمال کرنے کا مشورہ دیتے ہیں، برص کے مرض
میں پیاز کو بطور علاج استعمال کروایا جاتا ہے، موسم گرما میں پیاز کا
استعمال گرمی کی شدت سے محفوظ رکھتا ہے اور لو سے بچائو کا موثر ذریعہ ہے۔